بغداد،4جولائی(آئی این ایس انڈیا)امریکی حمایت یافتہ شامی فورسز شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے مضبوط ترین مرکز الرقہ کے قدیمی حصے داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ امریکی مرکزی کمان کی جانب سے پیر کی شب بتایا گیا کہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجو شہر کے قدیمی حصے کے گرد قائم دیوار میں دو مقامات پر چھوٹے چھوٹے شگاف کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔ اتوار کے روز پہلی مرتبہ شہر کے جنوب سے الرقہ میں داخلے کے لیے کارروائی کا آغاز ہوا تھا، جب کہ شمالی حصے سے شدت پسندوں کو پہلے ہی نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ گزشتہ ماہ شہر کے مشرق اور مغرب سے بھی امریکی حمایت یافتہ فورسز شہر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔